Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں خصوصی تقریب میں گورنر کامران ٹیسوری نے نگراں وزرا سے حلف لیا، چیف سیکریٹری سندھ نے 10 رکنی کابینہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلہ اور اطلاعات کے محکمے بریگیڈیر (ر) حارث نواز کے پاس ہوں گے، ایشور لعل محکمہ ایری گیشن، ورکس اینڈ سروسز اور ایکسائز کے وزیر ہوں گے۔

مبین جمانی کو بلدیات اور پبلک ہیلتھ، یونس ڈاگھا کو صنعت اور محنت کے محکمے دیے جائیں گے۔

ڈاکٹر سعد نیاز صحت اور بہبود آبادی کے وزیر ہوں گے، ڈاکٹر رعنا حسین، ایجوکیشن، یونیورسٹی اینڈ تعلیمی بورڈ اور خدا بخش مری توانائی اور معدنیات کے وزیر ہوں گے۔

قانون اور امور نوجوانان کے قلمدان عمر سومرو کو سونپے جائیں گے جبکہ ڈاکٹر جنید شاہ اور ارشد ولی محمد نے بھی نگراں وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version