برطانوی وزارت صحت کے اعلیٰ سطحی وفد کو کل اسلام آباد پہنچنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزارت صحت کا وفد سی ای او برٹش ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی قیادت میں تین روزہ دورے پر کل پاکستان آرہا ہے۔
برطانوی وفد کے دورے کے دوران مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہونگے۔
برٹش ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا وفد اس دوران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات کرے گا جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر غور ہو گا۔
واضح رہے کہ برٹش ہیلتھ ایجنسی نے سیلاب میں پاکستان سے بھرپور تعاون کیا تھا۔
یو کے ایچ ایس اے طویل عرصے سے قومی ادارہ صحت کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
