Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے منصب کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے، رانا ثناء اللہ

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے منصب کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا منصب آئینی طور پر ملک کا سب سے بڑا منصب ہے، صدر نے منصب کی توہین کی، ریاست کو نئے آئینی بحران میں مبتلا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کا اس طرح ٹوئٹ کرنا اچھا تاثر نہیں، چھوٹے آدمی کو بہت بڑے عہدے پر بٹھا دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹوئٹ میں جو کہا ایسا ہوا تو صدر معاملے کی انکوائری کراتے، انکوائری میں تعین کیا جاتا یہ حرکت کس نے کی، ذمے دار کے خلاف قانون حرکت میں آتا۔

انکا کہنا ہے کہ ٹوئٹ کر کے صدر نے ریاست کا مذاق بنادیا، آپ سے دستخظ کسی نے دھوکا رہی سے کیے ہیں تو اسکا نام لیں، صدر صاحب بتائیں کس نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر صاحب معافی کس بات کی مانگ رہے ہیں، اتنا بڑا جرم ہوگیا تو آپ کو معافی کیسے ملے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صدر نے منصب کے ساتھ بہت زیادتی کی، صدر نے ملک اور جمہوریت کے ساتھ بھی زیادتی کی، نہیں سمجھتا عملے کی جانب سے ایسے کوتاہی ہوسکتی ہے ایسا نہ ہو صدر کچھ وقت کے بعد کہیں میں نے ایسا ٹوئٹ نہیں کیا، صدر اور سیکریٹری کے علاوہ اس میں کوئی تیسرا نہیں ہوسکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version