Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت تاجر برادری کا تحفظ یقینی بنانے،صدر انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مظفر گڑھ میں تاجر برادری کا تحفظ یقینی بنانے۔

تفصیلات کے مطابق اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظفر گڑھ پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہے، مظفر گڑھ میں مکمل ڈاکو راج سے تاجر اور شہری سخت پریشان ہیں۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مظفر گڑھ میں بڑھتی وارداتوں کا نوٹس لیں، مظفر گڑھ میں جرائم پیشہ عناصر پر پولیس کی گرفت انتہائی کمزور ہے، موٹر سائیکل ڈکیتوں کے آگے پولیس بالکل بے بس ہوچکی ہے، چلتی گاڑیوں سے سامان اتار لینے سے تاجر اور شہری لٹنے لگے ہیں۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ مظفر گڑھ میں ڈاکوؤں کے آگے پولیس کی بے بسی باعث تشویش ہے، پنجاب حکومت مظفر گڑھ میں تاجر برادری کا تحفظ یقینی بنانے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version