الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومتوں کیلئے جاری ہدایات میں اضافہ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی نگران حکومتوں کیلئے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نگران حکومت الیکشنز پر کسی طور پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی، نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے دو طرفہ یا کثیر الفریقی معاہدہ یا فیصلے کےتحت اقدامات کرسکیں گی، نگران حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کرسکیں گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ،بین الحکومتی کمرشل ٹرانزکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہوگی، نگران حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں منصوبوں پر فیصلے کرسکیں گی
