Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جامعات کو معیار کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جامعات کو معیار کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاﺅس میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے شرکاء کے اعزاز میں اعشائیہ کا نعقاد کیا گیا، سندھ ایچ ای سی کے چئیرپرسن پروفیسر ایس ایم طارق رفیع بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں اعلیٰ تعلیم سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ملک بھر میں موجود ایچ ای سی سے الحاق شدہ 180 جامعات میں 59 فیصد سرکاری جب کہ 41 فیصد نجی جامعات ہیں، تعلیم کے ذریعے کسی بھی معاشرے کی اقدار روایات رسم و رواج اور تہذیب و تمدن ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جامعات کو پیشہ ورانہ تعلیم کے ضمن میں مارکیٹ سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے پیسے کمانے کے ادارے بنتے جا رہے ہیں، پاکستان میں کوئی ایسی جامعہ نہیں جو عالمی سطح پر 100 بہترین جامعات میں اپنا مقام بنا سکی ہو۔

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے جامعات کو تحقیق کے معیار کی بہتری کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے، وائس چانسلرز کا طالبعلموں کی کردار سازی میں اہم کردار ہوتا ہے، اس لئے انہیں چاہیے کہ طالب علم جب عملی زندگی میں قدم رکھیں تو وہ اچھے پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ثابت ہوں۔

متعلقہ خبریں