Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، عام انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ایون فیلڈ میں ملاقات کی جس کے دوران عام انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران نواز شریف کو پاکستان کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں برادران نے صدر مملکت کے حالیہ بیان پر تفصیلی مشاورت کی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا اور ان کے استقبال کیلئے ساری تیاریوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے آخری ہفتے تک لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version