Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدات اجلاس؛ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدات اہم اجلاس ہوا جس میں حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدات اہم اجلاس ہوا جس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سیئنر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے  کے سسٹم پر  بریفنگ دی گئی۔

بریففنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سسٹم کے تحت پریذائیڈنگ آفیسر کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہوگی، ریٹرننگ  آفیسر بھی اس سسٹم کے تحت فوری اور ووٹوں کے درست اعدادوشمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ  مرتب کر سکے گا۔

 الیکشن کمیشن نے اس سسٹم  پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے کام کا بھی جائزہ لیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات کو ضروری مراسلہ جات بھی روانہ کئے ہیں، متعلقہ اداروں سے میٹنگ  بھی ہوئی ہے اور آج انکو ٹیلفون پر بھی یاددہانی کرائی گئی ہے کہ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو ضروری نقشہ جات ودیگر ڈیٹا مہیا کریں تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل فوری طور پر شروع کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version