Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی پیک کے معاشی ثمرات سے پاکستان اورپورا خطہ مستفید ہوگا، سمیع سعید

نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی  و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ سی پیک کے معاشی ثمرات سے پاکستان اورپورا خطہ مستفید ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی  و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید نے بریفنگ دی۔

نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے سی پیک اور اہم ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔

محمد سمیع سعید نے کہا کہ سی پیک کے جاری منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھا جائے، سی پیک کے معاشی ثمرات سے  پاکستان اورپورا خطہ مستفید ہو گا۔

اجلاس میں سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ کے علاوہ سی پیک سیکرٹریٹ اور وزارت منصوبہ بندی وترقی کے حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version