امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ ہی مسائل کی ذمہ دار ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کی حکمران پارٹی نے ظالم وڈیروں کا سہارا لے کر صوبے کو جنگل بنا دیا ہے، سندھ پر سالہاسال ڈاکو راج مسلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو امن، انصاف اور ترقی سے محروم رکھا گیا، بچیاں تک محفوظ نہیں ہیں، پورے ملک میں آگ لگی ہے، پاکستان کو تماشا بنا دیا گیا ہے، عدم برداشت اور اخلاقی انحطاط میں اضافہ ہو رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ مسائل کی براہ راست ذمہ دار ہے، جماعت اسلامی ہی ڈاکو اور ظالم راج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
