عام انتخابات کے معاملے پر جے یو آئی وفد کل 3 بجے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی وفد کو ملاقات کی دعوت سیکرٹری الیکشن کمیشن کیطرف سے موصول ہوئی تھی، جے یو آئی وفد کل 3 بجے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں آئندہ قومی الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوگی۔
جے یو آئی وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کریں گے۔
وفد میں سنیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا عطاء الحق درویش و دیگر ہوں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔
الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا، حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں امور پر بھی مشاورت کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
