صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آج یا کل ملاقات کی دعوت دے دی۔
صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے خط میں کہا کہ 9 اگست 2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے 90دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لئے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔
