امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈونلڈ بلوم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا عوام کا کام ہے، امریکہ پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکہ پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانا ہوں گے تاہم ای سی پی نے انتخابی شیڈول کے بجائے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
