پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتہائی اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بہاولپور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرسید تحسین گردیزی نے استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں بہاولپور سے سردار ملک جہانزیب، علی زین بخاری، عاصم خان اور مون چوہان شریک تھے۔
ملاقات کے دوران سید تحسین گردیزی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مفلر پہنائے۔
اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید تحسین نوازگردیزی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
