برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جین میریٹ کی جہانگیر ترین سے ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی اور ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی ہیں اور ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لے کر جائیں گے۔
ملاقات کے دوران پولیٹکل کونسلر زوئی وئیر، کلارا سٹراندوجھ و دیگر شامل تھے جبکہ علی ترین اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
