Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں وزراءنے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے نگراں حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کی معاونت کے امور پر بات چیت بھی ہوئی۔

ملاقات میں دونوں وزراءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کی ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ پہنچنے پر نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے، الیکشن کمیشن نے ایک مؤقف اختیار کیا ہے اور ہم اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا آرٹیکل 51 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے،آرٹیکل 218(3) کے تحت شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ معاشی بہتری کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں، نگران وزیر خزانہ چند دن میں معاشی بحالی کا پروگرام پیش کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version