Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس سہ پہر تین بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد، انتخابی شیڈول اور حلقہ بندیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سندھ میں نگران حکومت کی مشاورت کے بغیر اعلیٰ سطحی کے تبادلوں اور ترقیاتی فنڈز منجمند کرنے پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران اجلاس پیپلز پارٹی اپنے اعتراضات وفاق اور الیکشن کمیشن کے سامنے رکھنے پر بھی بات چیت کرے گی۔

واضح رہے کہ سی ای سی اجلاس میں پیپلز پارٹی کا اپنے تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھنے کے لئے سینیئر رہنماؤں پر مشتمل وفد بنانے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version