پاک فوج کی کاوشوں سے ضلع کرم میں 16 سال بعد کوئلہ کان کنی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی کاوشوں سے مقامی معیشت کو تقویت دینے کے لیے وسطی کرم میں 16 سال بعد کوئلے کی نئی کانوں سے استخراج کا آغاز کر دیا گیا ہے، ضلع کرم میں دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کےلیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
170 کانوں میں سے 62 کانوں سے کوئلہ نکالنے کا کام کامیابی سے جاری ہے جس کی وجہ سے روزگار کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، کان کنی سرگرمیوں کے سبب تقریباً پانچ ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ضلع کرم میں کوئلے کی کان کنی فعال ہونے پر مقامی لوگ بہت خوش اور مطمئن ہیں، اس موقع پر مقامی لوگوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان کنی کی وجہ سے ذخائر کا صحیح استعمال کیا جا رہا ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں۔
علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور کان کنی کے ذخائر کا صحیح استعمال کرنے پر مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم 20 سال سے یہاں کام کر رہے ہیں اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون کی وجہ سے یہ علاقہ محفوظ ہے اور کلیئر ہے۔
مقامی مزدوروں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ہمیں یہاں پہ روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں جن کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
