Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکہ سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے، بحالی اور غذائی تحفظ کیلئے 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد دی۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کیلئے خوراک، صحت، حفاظتی اقدامات، صاف پانی اور رہائش کے لیے 8 کروڑ ڈالر دیئے گئے، کاشتکاروں کی فوری بحالی، بیج اور کھاد کی فراہمی، نہری رابطوں کی تعمیر نو کیلئے ایک کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افغان مہاجرین، میزبان مقامی آبادیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے 20 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے، یو ایس ایڈ کا امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچانے کے لیے امریکی محکمہ دفاع کو 19 لاکھ ڈالردیئے گئے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 30 لاکھ ڈالردیئے۔

اعلامیہ میں ی کہا گیا ہے کہ سیلاب کے شکار 40 لاکھ شہریوں کوخوراک، پانی کی فراہمی کے لئے ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالراضافی امداد دی گئی، عام امریکی شہریوں اور کمپنیوں نے 3 کروڑ70 لاکھ ڈالر کی خوراک، ادویات اور دیگرسامان ارسال کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version