Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پارلیمان نے شہریت کے نئے قانون کو منظوری کے لیے پیش کیا ہے جس میں جرمنی کی شہریت کے حصول کے لیے کم سے کم قیام کی مدت 8 سال سے کم کرکے 5 سال کر دی گئی ہے جب کہ اس قانون کے بعد دہری شہریت کے حامل تارکین وطن بھی جرمن کی شہریت کے اہل ہوں گے۔

یہ مسودہ قانون جرمن کی پارلیمان میں خاتون وزیر داخلہ نینسی فائزر کی طرف سے پیش کیا گیا جس کی پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری ہونا باقی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ بہتر انضمام اور جرمن زبان میں اعلیٰ مہارت کا مظاہرہ کریں گے، وہ صرف تین سال کے بعد شہریت حاصل کر سکیں گے جب کہ اس نئے قانون کے تحت اصولی طور پر دوہری شہریت رکھنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

تاہم وہ افراد جنہیں ملکی سالمیت مخالف یا نسل پرستانہ جرائم میں سزا مل چکی ہو ان کو جرمن شہریت نہیں دی جائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version