Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ سندھ کی مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت دیگر شہروں کے مزدور فلیٹس کا قبضہ ختم کراکے خالی کرانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ورکرز ویلفئر بورڈ کا کام مزدوروں کیلئے فلیٹس و مکانات تعمیر کراکے فراہم کرنا ہے، ورکرز ویلفئر بورڈ مزدور کے بچوں کو مفت تعلیم، یونیفارم اور کتابیں مہیا کرتا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ شادی بیاہ کیلئے گرانٹ، اسکالرشپ اور مالی معاونت کرتا ہے، ورکرزویلفیئر بورڈ نے  11565 فلیٹس، 6257 گھر اور 5443 پلاٹس مزدوروں کو دئے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گلشن معمار کے فلیٹس کی مرمت کرکے مزدوروں کو دینے کی ہدایت کی جبکہ جسٹس (ر) مقبول باقر نے وزیر قانون عمر سومرو کو فلیٹس کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی جبکہ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی حیدرآباد کو فلیٹس سے قبضہ خالی کرانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر قانون عمر سومرو، اے جی سندھ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری رحیم شیخ، چیئرمین سندھ روینیو بورڈ، سیکریٹری محنت، سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version