ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار فتح پر حمزہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان پر فخر ہے، حمزہ خان نے 36 سال بعد ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے اور کھیلوں کے فروغ کے مواقع فراہم کر رہی ہے، امید ہے کہ حمزہ خان مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و ملت کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
اسکواش چیمپئن حمزہ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جانب سے اسکواش کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچر اور معیاری کوچنگ کی فراہمی قابلِ تعریف ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
