Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کا مصالحانہ کے بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے مصالحانہ کے بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیات نے بڑی بیٹھک میں بڑے فیصلے کر لیے۔

مسلم لیگ (ن) انتخابی مہم میں اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائے گی جس میں اداروں کے بجائے چند اہم شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

نواز شریف انتخابی مہم میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، شیخ عظمت شیخ سمیت دیگر ججز کے پس پردہ کردار کے حوالے سے اہم انکشافات کریں گے۔

مریم نواز انتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز بھی عوام کے سامنے لائیں گی۔

مہم کے دوران شہباز شریف اور سابق وزیرِاعلٰی پنجاب حمزہ شہباز عوامی اجتماعات میں مصالحانہ رویہ اپنائیں گے اور اپنے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے۔

پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی اور کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version