قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی مردم شماری پر حلقہ بندیاں شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے حلقہ بندی کے لیے سینسز اضلاع، شماریاتی چارج اور سرکل بلاکس کی تعداد الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع اور 3265 شماریاتی چارجز ہیں، ملک میں 20 ہزار 585 شماریاتی سرکل اور 1 لاکھ 80 ہزار 51 شماریاتی بلاکس ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 146 شماریاتی اضلاع، 930 چارجز اور 5140 شماریاتی سرکل ہیں، ملک بھر میں 65 ہزار 925 شماریاتی بلاکس شہری علاقوں کے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
