الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کیلئے درکار وقت کم کرنے کیلئے تجاویز تیار کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر درکار وقت کو کم کرنے پر غور شروع کر دیا، حکام نے حلقہ بندیوں کا وقت کم کرنے پر تجاویز تیار کر لیں۔
تجاویز کے مطابق حلقہ بندیوں پر درکار وقت کو 15 سے 20 دن کم کیا جا سکتا ہے۔
وقت کم کرنے کا حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران الیکشن کمیشن کرینگے، الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے تجاویز پر فیصلہ کریگا۔
وقت کم کرنے کی صورت میں انتخابات فروری کی بجائے جنوری 2024 میں ہو سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے 14 دسمبر 2023 کو حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں نے حلقہ بندیوں کا وقت کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
