Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ؛ جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں تیسرا احتجاجی مظاہرہ کرے گی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں تیسرا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی عامر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک اضافہ واپس نہیں لیا جاتا جماعت اسلامی اجتجاج جاری رکھے گی، نگران حکومت اضافہ واپس لے کر عوام کو فوری ریلیف دے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست عوام کے چولہے پہ پڑا ہے، بے حس اشرافیہ غریبوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے بجائے اپنی عیاشیاں ختم کرے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version