امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا دینگے اور پیر کو شہر بھر میں مظاہرے کرینگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ صارفین کو ریلیف کیلئے ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم عوام کیلئے فوری ریلیف کا اعلان کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ناجائز ٹیکسوں کو ختم کر کے بلز ریوائز کیے جائیں اور بل جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے، اگر بلوں میں خاطر خواہ کمی نہ لائی گئی تو صنعت کاروں، تاجروں اور سول سوسائیٹی کے ساتھ ہونے والی مشاورت کے مطابق ہڑتال کرینگے، گورنر ہاؤس پر دھرنا دینگے اور پیر کو شہر بھر میں مظاہرے کرینگے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں