Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم اعظم ہوں گے ، مراد علی شاہ

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم اعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال مدت پوری کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کرنے گڑھی خدا بخش آئیں ہیں ، پانچ سال ہم پر اعتماد کرنے پر سندھ کے عوام کے مشکور ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سابق وفاقی حکومت نے ساڑھے 3 سال تک سندھ کو صوبہ ہی تسلیم نہیں کیا لیکن ہم نے مشکلات کے باوجود عوام کی خدمت کی جبکہ سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے اور اب اسی کی بنیاد پر ایک بار پھر حکومت بنائیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات 90 روز میں منعقد ہونا ہیں، بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم اعظم ہوں گے

ان کا کہنا تھا کہ سی ای سی میں فیصلا ہوا کے 90 روز میں انتخابات کے حوالے سے پارٹی کا وفد 29 اگست کو الیکشن کمیشن جائے گا،29 اگست کی ملاقات کے بعد سی ای سی کا اگلا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

 سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل منتخب حکومتوں کے پاس ہوتا ہے ، نگران حکومت کو قانون کے مطابق دائرہ اختیار ملتا ہے، کسی بھی پارٹی سے الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلا بعد میں کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 1970 سے پیپلز پارٹی انتخابات کا تجربہ رکھتی ہے ، ملک میں بحران ضرور ہیں جسے ختم کرنے کے لیے ہم نے اپنی سیاست تک داو پر لگائی اور سخت فیصلے کیے ، پارٹی ہی فیصلا کرے گی کے سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version