Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئی حلقہ بندیوں کو کم از کم وقت پر مکمل کیا جائے، فاروق ستار کا مطالبہ

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کو کم از کم وقت پر مکمل کیا جائے۔

ایم کیو ایم وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے آئین کے تقاضوں کو پورا ہونا چاہیے، آئندہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ضروری ہیں، ہم نہیں چاہتے ہیں کہ انتخابات کا وقت غیر ضروری تاخیر کا شکار ہوجائے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نئی حلقہ بندیاں ہوں پھر الیکشن ہوں، نئی حلقہ بندیوں کو کم از کم وقت پر مکمل کیا جائے، اگر ایک سو بیس روز میں حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں تو دیگر تمام مراحل جلد مکمل ہونے چاہیے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر نے مزید کہا کہ ہماری آبادی کو کم گنا جاتا ہے اور کم نمائندگی دی جاتی ہے، کسی کو کسی کی نیت پر شک کا موقع نہ دیا جائے۔

ایم کیو ایم وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات

اس سے قبل عام انتخابات سے متعلق ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں چار رکنی وفد الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے لئے الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے چیف الیکشن کمیشن و ممبران سے حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں کی تیاری، عام انتخابات کا ضابطہ اخلاق سے متعلق مشاورت کی۔

دوران ملاقات ایم کیو ایم نے انتخابی فہرستوں اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنی تجاویز سمیت پرانی حلقہ بندیوں پر تحفظات بھی الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد میں جاوید حنیف، زاہد ملک اور یاسر شامل تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version