نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ معاشی حالات کی بہتری کیلئے برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پی پی ایم اے کے چیئرمین فاروق بخاری کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کی۔
ملاقات میں نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے فارما انڈسٹری کی برآمدات کو ایک بلین ڈالر تک لے جانے کا فریم ورک مانگ لیا اور حب الوطنی کا ایک شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سال بھر کی آمدنی ملک کی فلاح و بہبود کے لیے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
ملاقات کا بنیادی ایجنڈا دواسازی کی صنعت کی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی رہا اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے رہنماؤں نے اپنے شعبے کے لیے وزیر کی حمایت اور لگن کو سراہا۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی اور حمایت کا اظہار کرتا ہوں، ملک کے معاشی حالات کو بڑھانے کیلئے برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، عالمی منڈی میں مسابقتی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے فارماسیوٹیکل وفد پر زور دیا کہ وہ تقابلی پالیسی کا فریم ورک تشکیل دیں، اس فریم ورک کو بدھ تک پیش کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
