Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اسلام آباد ایئر پورٹ کی آوٹ سورسنگ پر بریفنگ دی جائے گی اور ہانگ کانگ اگزامینیشن اتھارٹی سے معاہدے کی منظوری لی جائے گی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان اور بیلارس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری اینجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

کابینہ اجلاس میں بجلی کے بلوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزیراعظم توانائی سے متعلق اجلاس پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے، مہنگی بجلی پر عوامی ردعمل بھی کابینہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا، وفاقی کابینہ بجلی کے بلز پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے تجاویز کا جائزہ لے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version