سراج الحق نےکہا ہے کہ نگران حکومت کا کام 90دن میں الیکشن کرانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2ستمبر کو بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ملک گیر شٹرٹاؤن ہڑتال ہو گی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ تاجروں، علما، وکلا، طلبہ، دیگر طبقات کی طرف سے حمایت پر شکرگزار ہیں، جماعت اسلامی کی ہڑتال پرامن ہو گی کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرے بلکہ نگران حکومت کا کام 90دن میں الیکشن کرانا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت الیکشن کرا کے اختیار منتخب نمائندوں کے حوالے کرے، عوام اپنے حق کے لیے ہڑتال کو کامیاب کرانے کی بھرپور تیاری کریں۔
