مسلم لیگ ن کی سنئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سیالکوٹ سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سنئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سیالکوٹ سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے سابق اراکین اسمبلی کو خواتین ونگ اور یوتھ کی یونین کونسل تک ٹیم بنانے کا ٹاسک دیا۔
ملاقات کرنے والوں میں ارشد جاوید وڑائچ، رانا عارف ہرناح، حافظ شاہد ندیم، طارق سبحانی، نوید اشرف، ذیشان رفیق، رانا عبدالستار، چوہدری اکرام، رانا شوکت، رانا افضل، گلناز شجاعت اور عبدالرحمٰن شامل تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
