Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ائندہ انتخابات پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات کی۔

جاری کردی اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کا نقطہ نظر تھا کہ عام انتخابات 90 روز کے اندر ہونے چاہیئں، پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ جتنا بھی ممکن ہو سکے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے شیڈول کی مدت میں کمی کرے، الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈیول جاری کرے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جلد از جلد عام انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ملکی معیشت بھی بہتر ہو۔

پیپلز پارٹی کا نقطہ نظر تھا کہ عام انتخابات کے انعقاد سے سیاسی بحران کم، غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ جتنا جلدی ممکن ہوا الیکشن کمیشن ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گا اور حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر عام انتخابات کا انعقاد کرائے گا۔

واضح رہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن ملک بھر میں حلقہ بندیوں کا عمل شروع کر چکا ہے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version