مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں سازشیوں کو توڑے بغیر مسائل ٹھیک نہیں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا رونا رویا جا رہا ہے، مہنگائی کا سیلاب عوام کو کھا رہا ہے، ان سب عوامل کے پیچھے سازش کو بے نقاب نہیں کیا جائے گا تو معاملات ٹھیک نہیں ہونگے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں دو چار روپیہ یونٹ کم کرنے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہو گا، عمران خان حکومت سے ہٹا تو پچیس سو ارب کے گردشی قرضے چھوڑ کر گیا، قوم اسے کسی طور پر معاف کرنے کو تیار نہیں ہے، دو بزار سات سے تیرہ تک بجلی دیکھنے کو نہیں ملتی تھی، ملک میں دہشگردی تھی اور دس سے بیس لوگ اکٹھے نہیں ہو سکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی اس وقت کی اسٹبلشمنٹ کے خلاف ججمنٹ دیں تو وزیر اعظم ریفرنس دائر کر دیں، ملک میں سازشیوں کو توڑنے کے بغیر مسائل ٹھیک نہیں ہونگے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
