وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پشاور میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت محمد قاسم اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی جو کہ بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
