Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر منصوبہ بندی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمیع سعید سے رضا امیری مغدام کی ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سی پیک، توانائی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سمیع سعید نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کی باہمی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایرانی سفیر نے توانائی کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی۔

 وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرقی اور مغربی راہداریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version