Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر نے پی آئی اے کے 26 اکاؤنٹس منجمد کر دیے

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے 26 اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اگست کے مہینے میں دو ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا، پی آئی اے کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 8 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے الگ اکاؤنٹ کھول کر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی رقم کا غلط استعمال کیا جس کے باعث پی آئی اے کے 26 اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے۔

ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کی سینیئر قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ اکاؤنٹ منجمند ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر رابطہ ہے۔ پی آئی اے اکاؤنٹس جلد بحال ہو جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version