Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف الیکشن کمشنر کے خط پر رائے طلب؛ صدر مملکت کی صدارت میں اہم اجلاس

چیف الیکشن کمشنر کے خط پر وزارت قانون کی رائے طلب کرنے کے بعد صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت قانون کی رائے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت آرٹیکل 48 پانچ کے تحت ازخود انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہیں جبکہ صدر مملکت اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے بھی مانگ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خط پر حتمی فیصلہ صدر مملکت کچھ دیر تک کرینگے۔

اجلاس میں ایوان صدر کے حکام، صدر کے لیگل کنسلٹنٹ جسٹس (ر) زاہد حسین شریک تھے۔

واضح رہے کہ وزارت قانون نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو الیکشن کمیشن کا اختیار قرار دیا تھا تاہم اس سے قبل ایوان صدر نے چیف الیکشن کمیشنر سنکندر سلطان راجہ کے جوابی خط کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق اختیار کیلئے وزارِت قانون و انصاف سے رائے مانگی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version