وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے نگران وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف احمد عرفان اسلم سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سفیر نے نگران وزیر قانون کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر قانون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو اہمیت دیتا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
