Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت کی موجودہ صورتحال میں آئی ٹی سیکٹر گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ معیشت کی موجودہ صورتحال میں آئی ٹی سیکٹر گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیا نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کے منتظمین اور تمام مندوبین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تئیسویں آئی ٹی سی این ایشیاء نمائش مقامی سطح پر آئی ٹی اور کمیونیکیشن کو سمجھنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس کراچی کے متعلق منفی تاثر کو ختم کرکے شہر کا مثبت امیج ابھارسکتے ہیں اور پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال میں آئی ٹی سیکٹر گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی 55 فیصد ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، درست رہنمائی اور مواقع ملیں تو یہ نوجوان آئی ٹی میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں، آئی ٹی سی این کے ایم سی کی زمینوں پر آئی ٹی پارک بنائے تو شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اور ڈپٹی میئر کراچی اس قسم کے منصوبوں میں آپ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، ہم ایک ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ایک اچھا بزنس ماڈل پیش کرسکتے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آیئے ذہنی رکاوٹوں کو دور کریں اور شہر کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کا بیڑہ اٹھائیں، کراچی میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور کاروبار کی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے، اس سے کراچی، صوبہ سندھ اور پورے پاکستان کا بھلا ہوگا۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بھی میئر کراچی   بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version