فاروق ستار نےکہا ہےکہ وڈیروں کی جیبوں سے عوام کا پیسہ واپس نکالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی و اجتماع مایوسی کو ختم کرنے کے لئے ہے، حیسکو کی لوٹ مار کا وقت ختم ہونے والا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے مظلوموں کا وقت شروع ہونے والا ہے، ہم بجلی کی فراہمی ، بلوں کو کم کرنے سے پہلے وڈیروں کی لو ڈشیڈنگ کریں گے اور وڈیروں کی جیبوں سے عوام کا پیسہ واپس نکالیں گے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل لو ڈشیڈنگ کا عذاب خواتین گھروں میں جھل رہی ہیں جبکہ گھر کی جمع پونجی اور زیور بیچ کر بجلی کے بل بھرے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 سال سے سندھ کولوٹنے والوں کے خلاف نیب کاروائی جائے ، ان کے کیسسز تیز چلا کر ان سے رقم نکالی جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ مظلوم کھڑا ہوا مہاجر کھڑا ہوا تو تاجر بھی کھڑا ہوگیا ہے، سب ایک ہوچکے ہیں اور ہم جذبے سے ملک کی لو ڈشیڈنگ ختم کرسکتے ہیں۔
