Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 280 واں عرس مبارک آج سے شروع

سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا سالانہ 280 واں عرس مبارک آج سے مٹیاری کے شہر بھٹ شاہ میں شروع ہورہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے دن گورنر سندھ کامران ٹیسوری درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کی 3 روزہ تقریبات کا افتتاح کریں گے، زائرین کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

دوسرے دن کی تقریب لطیف ادبی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی خصوصی شرکت کریں گے اور  تیسرے روز لطیف ایوارڈ تقریب منعقد ہوگی جس میں سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ خصوصی شرکت کریں گے۔

عرس مبارک کی تقریبات کے سلسلے عرس کے تینوں دن ثقافتی گوٹھ، زرعی نمائش، گھوڑوں کی ریس سمیت محفل سماع بھی منعقد کی جائیں گی۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر کمشنر حیدرآباد کی جانب سے ھالا اور بھٹ شاہ میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کل سندھ بھر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی کے انتظامات کے سلسلے میں 4 ایس ایس پی، 10 ڈی ایس پی سمیت سندھ پولیس کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ بھٹ شاہ شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر 15 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے 100 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، تاہم  عرس کے تینوں روز پولیس کے جوانوں کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version