بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، گوادر، سبی، خضدار سمیت 35 اضلاع کے کمشنر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کردیے گئے۔
کمشنر کوئٹہ سہیل احمد کا تبادلہ ہوگیا جبکہ محمد حمزہ شفقت کو کمشنر کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔
اس کے علاوہ بشیر احمد بازئی کو کمشنر قلات جبکہ جاوید احمد شاہوانی کو کمشنر ژوب تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ سعد بن اسد کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
