اسلام آباد پولیس نے صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو 3 ایم پی او کے تحت اسلام آباد پولیس نے ظہور الہٰی روڈ سے گرفتار کیا، وفاقی پولیس چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد منتقلی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے، چوہدری پرویز الہٰی کو اڈالہ جیل میں 3 ایم پی او کے تحت بند کیا جائے گا۔
چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
