خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/WT2daoPwpS #BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/dI6syDLL3t— BOL Network (@BOLNETWORK) September 1, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے حوالدار منتظر شاہ بہادری کا تعلق صوابی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسزاورشہریوں کےقتل میں ملوث تھا۔
