سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ جو تباہی کی گئی ایک سال میں ختم نہیں ہو سکتی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں، پاکستان کے ڈٰیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 4 سال میں ملک کی معیشت کو 47ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا، نگراں حکومت تمام پالیسیوں کو لےکر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2013 میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے بہت مسائل تھے، معیشت وہاں لیکر گئےجہاں ہم 24ویں معیشت بن گئےتھے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جو تباہی کی گئی ایک سال میں ختم نہیں ہو سکتی،ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا، ہم نے2017میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کررہی تھی۔
