Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے قیادت کا رابطہ، ملاقات طے پا گئی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور جی ڈی اے قیادت نے آپس میں رابطہ کر کے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چار ستمبر ڈاکٹر صفدرعباسی، سردار رحیم کی سربراہی میں جی ڈی اے کا اعلیٰ سطحی وفد ایم کیو ایم مرکز کا دورہ کرے گا جس کے دوران مہنگائی، بجلی کے بل، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق حکمت عملی پر غور ہو گا۔

ملاقات میں سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور نگران سندھ حکومت کی طرف سے انتظامی افسران کے تبادلے نہ کرنے پر بھی غور ہو گا۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version