امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے فراڈ کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے کے بعد دنیا کو زندہ قوم ہونے کا پیغام دیا ہے، نہ ہم آئی ایم ایف اور نہ امریکہ کے غلام ہیں، ہماری کال پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی زیادہ نہیں ہے، انوار الحق کاکڑ عوام پر گل پاشی کی بجائے نمک پاشی کر رہے ہیں، آپ پاکستان کے نگران وزیراعظم ہیں یا آئی ایم ایف کے؟
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو کس نے مہنگائی میں اضافے کا مینڈیٹ دیا؟ یہ ظلم جبر ہے، آئی ایم ایف کی غلامی ہے، آٹا ایک سو پچاسی، چینی 182 روپے ہو گیا ہے، حکومت عوام سے فراڈ کر رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
