Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیورو کریسی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کو فوراً وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام افسروں کو واپس وفاق بلانے کا کہا گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے افسروں کی فہرست 3 سے 4 روز میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version